چیئرمین نادرا سے گزارش

مکرمی: پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے کے بعد جو خوشگوار وعدے کئے تھے اس میں ایک وعدہ یہ بھی تھا کہ وراثتی سرٹیفیکٹ نادرا اب صرف پندرہ دن میں جاری کرے گا اس وعدے کو ایک مدت گزر گئی ہے لیکن ابھی تک اس کی تکمیل نہیں ہوسکی وزیراعظم نے کچھ عرصہ پہلے اسلام آباد میں  ایک پروگرام کا افتتاح بھی کیا تھا لیکن ابھی تک ملک بھر میں کہی بھی نادرا وارثتی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جب نادرا آفس سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ یہی جواب ملتا ہے کہ  اس سلسلے میں ابھی تک کوئی احکامات نہیں  ملے اس وجہ سے لوگ ابھی بھی وارثتی سرٹیفکیٹ کے لیے پرانا اور وقت طلب طریقہ اختیار کرنے پر مجبور ہیں چیئرمین نادرا اور دیگر متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ وہ اس  کا فوری نوٹس لیں ( اللہ دتہ ندیم‘ 0301-4275541)

ای پیپر دی نیشن