لاہور ، شیخوپورہ ( وقائع نگار، نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت میں 2 ہزارروپے کا اضافہ کردیا۔اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کارکنوں کی ماہانہ کم از کم اجرت 17500سے بڑھا کر 19500کر دی گئی اور کم از کم روزانہ اجرت 750 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اضافے کا اطلاق رواں سال یکم جولائی سے ہوگا۔صوبائی وزیر لیبر پنجاب عنصر مجید خان نے کہا کہ کم از کم اجرت میں اضافہ تحریک انصاف کی مزدور دوست پالیسیوں کا عکاس ہے۔صوبائی وزیر لیبر کے ایڈوائزر رانا عبد السمیع خان نے کہا کہ صنعتی اداروں کو اگر کوئی اعتراض ہو تو وہ 30دن کے اندر اندر درخواست دائر کر سکتے ہیں۔