لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 170روپے مہنگا،1030کا ہو گیا 

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں سرکاری گندم کا کوٹہ بند ہونے کے بعد پرچون سطح پر 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں  170روپے اضافہ ہو گیا ہے ۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین عاصم رضا احمد کے مطابق پنجاب حکومت نے ایک من گندم کی  امدادی قیمت 1400  روپے سے بڑھا کر  1800روپے من کر دی ہے اس تناسب سے 20کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت 860روپے سے بڑھ کر 1030روپے ہو گئی ہے ۔دریں اثنا لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یوسف نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ 20کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 1030روپے ہے اس کی پہنچ 1050روپے اور اس کی پرچون قیمت 1080روپے ہے کیونکہ فلور ملوں کو اس وقت ایک من گندم مقررہ قیمت1800روپے کی بجائے 1900روپے میں مل رہی ہے ۔انہوں نے کہا  کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت آٹے کی قیمت کا تعین کریگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...