غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی نظر ثانی درخواست مسترد کردی

Apr 28, 2021

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)ممنوعہ غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات میں اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی جانب سے نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی۔اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی رک گئی، کمیٹی ممبرز اور پی ٹی آئی وکلا نے اکبر ایس بابر کے وکیل کے لیپ ٹاپ کے استعمال پر اعتراض لگا دیا۔اکبر ایس بابر نے لیپ ٹاپ استعمال کرنیکی اجازت کیلئے اسکروٹنی کمیٹی میں درخواست دائر کر دی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 14 اپریل کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی تھی، الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کو دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی تھی۔

مزیدخبریں