شوکت ترین کو ایف اے ٹی ایف پر پیشرفت کے بارے میں آگاہ کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ڈی جی فنانشیل مانیٹرنگ یونٹ لبنی فاروق ملک نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو ایف اے ٹی ایف کی فنانشیل ٹاسک فورس ایکشن پلان پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا ،انہوں نے اینٹی منی لانڈرنگ  اور دہشت گردی کی فنانسنگ کی روک تھام کے لئے بین الااقوامی بہترین طریقوں کے مطابق قانون کو موثر بنانے  کے اقدامات کے بارے میں بتایااور کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے فروری میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی گئی ،وزیر خزانہ نے اس بارے میں پیشرفت پر اطمینان ظاہر کیا ، اور کہا کہ باقی ماندہ حصوں کو بھی مکمل کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...