چینی سیکنڈل،نیب راولپنڈی نے یونس ڈھاگا کو 28اپریل کو طلب کر لیا

اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی نے چینی سیکنڈل میں سابق سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگا کو 28اپریل کو طلب کر لیاہے۔قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی کے ذرائع کے مطابق یونس ڈھاگا کو چینی کی ایکسپورٹ سے متعلق شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیب ذرائع نے بتایا کہ یونس ڈھاگا سے انٹر منسٹری کمیٹی کی تمام میٹنگز کے منٹس بھی طلب کر لیے گئے ہیں، تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ چینی کی انٹرنیشنل اور لوکل قیمت کا تعین کیسے کیا گیا۔نیب کی جانب سے یونس ڈھاگا کو مکمل ریکارڈ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، انہیں تمام سمریاں، سفارشات اور پیپر ورک کا ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔نیب نے پنجاب کے صوبائی وزیر میاں اسلم اور سابق وزیر سمیع اللہ چوہدری کو بھی طلب کر رکھا ہے۔چیئرمین اور وائس چیئرمین شوگر ملز، وزارتِ صنعت و پیداوار کے افسران بھی نیب کے شاملِ تفتیش ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...