جنوبی پنجاب کے عوام کو بہلانے والے بہروپئے لیڈروں کی سیاست دفن: فردوس عاشق

Apr 28, 2021

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کو اس کا اصل حق دیا ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد تحریک انصاف کی حکومت کا تاریخی اقدام ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو نعروں سے بہلانے والے بہروپئے لیڈروں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو چکی ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور یہ نام نہاد لیڈر جنوبی پنجاب کے فنڈز بھی چوری کرتے رہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کا مان رکھا۔ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے کہا پنجاب میں ویکسی نیشن کا عمل دوگنا کر رہے ہیں،کرونا ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سخت برہمی کا اظہار کیا،شدت کے سبب پاک فوج کی خدمات حاصل کی ہیں،ویکسین  بنانے والی کمپنیاں ڈریپ سے رجسٹر کروا کر اوپن بڈنگ کے ذریعہ ویکسین کی فراہمی میں شامل ہو سکتی ہیں،کیبنٹ کمیٹی برائے کرونا کے اجلاس میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، رمضان بازاروں میں چینی ،آٹا دیگر اشیاء خورونوش  کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا،پنجاب میں کسی چیز کی قلت نہیں،وزیر اعلیٰ نے کچھ شہروں میں چینی کی فراہمی کے حوالے سے بد انتظامی اور تاخیر کا نوٹس لیا، صوبائی وزرا سے رمضان بازاروں کے حوالے سے 15دن کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزیدخبریں