پیدائشی معذور مسیحا کا منتظر،گھر میں فاقے،والدہ کی دادرسی   کی اپیل 

وہاڑی ( نامہ نگار )نواحی گاؤں 24 ڈبلیو بی کی رہائشی عاصمہ نے اپنے پیدائشی معذور چھ سالہ بیٹے مزمل اور صدیقہ بی بی کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ اس کا بیٹا مزمل پیدائشی طور پر معذور اور بیمار ہے جس کا عرصہ چھ سال سے علاج معالجہ کروارہے ہیں میرا خاوند محنت مزدوری کرتا ہے اور مہنگائی اور لاک ڈاون کے سبب گھر کے اخراجات بھی پورے نہیں ہورہے اکثر فاقے کرکے بیٹے کیلئے دوائی لانی پڑتی ہے میرا مخیر حضرات اور حکومت سے اپیل ہے کہ میری دادرسی کی جائے تاکہ اپنے بیٹے کا علاج بہتر طریقہ سے کرواسکوں۔

ای پیپر دی نیشن