شیخوپورہ + فیروز وٹواں(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی پاکستان کے صوبائی فنانس سیکرٹری و ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالطیف نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت تک پہنچنے کیلئے رحمت اللعالمین کی پیروی ضروری ہے محبت رسولؐ میں اسقدر سرشار ہونے کی ضرورت ہے کہ ہمارا ہر عمل تعلیمات اسلام کے مطابق ہو، رمضان المبارک بہترین موقع ہے آپؐ کی پیروی کرتے ہوئے رب کو منانے کا سبب مسلمان صرف ایک خدا ایک رسول ایک قرآن پاک پر ایمان لاتے ہوئے کفار کی سازشوں کو ناکام کریں ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے بہار کی حیثیت رکھتا ہے جس میں ہمیں بڑھ چڑھ کر نیکیوں کی طرف توجہ دینا ہوگی۔
اللہ تک پہنچنے کیلئے رحمت اللعالمینؐ کی پیروی ضروری ہے: حافظ عبدالطیف
Apr 28, 2021