رمضان میں بدترین مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی :عبدالرئوف مغل

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے رمضان المبارک کے مہینے میں شدید مہنگائی سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے عوام حکمرانوں کی ا ٓنیاں جانیاں دیکھنے اور انکی تقریریں سننے پر مجبور ہیں، روزہ داروں کو گھنٹوں قطاروں میں لگ کر بھی چینی اور دیگر اشیائے خورونوش نہیں مل رہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم کی جانب سے اڑھائی سالہ کارکردگی پر اظہار اطمینان عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...