بلاول بھٹو عوام کے حقوق کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں : اعجاز سماں

Apr 28, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مریم نواز شریف پی ڈی ایم توڑنے کی سازش نہ کرتی تو مرکز اور پنجاب میں حکومتیں تبدیل ہوچکی ہوتیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر و ضلعی انچارج چوہدری اعجاز سماں جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو محمد فاروق ملک چوہدری مظہر ہمایوں سرفراز احمد ساہی جاوید الحسن وڑائچ نے پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کی طرف سے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کے حقوق کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں نااہل حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں