گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے81 چوہدری محمد صدیق مہر نے کہا ہے کہ شہری افواہوں و مفروضوں پر کان نہ دھریں اور مہلک کرونا سے بچا ئوکیلئے ترجیحی بنیادوں پر ویکسینیشن کرائیں حکومت نے 40 سالہ افراد کی بھی ویکسینیشن رجسٹریشن شروع کر دی ہے شہری اپنی جان کی قدر کریں اور فوری طور پر قریبی ویکسینیشن سنٹر سے ویکسین لگوائیں انہوں نے کہا کہ عوام کی طرف سے ایس او پیز سے گریز اور احتیاطی تدابیر میں غیر سنجیدگی کورونا کے خطرناک پھیلا کا موجب بن رہی ہے۔