ای پے پنجاب سے محصولات کی وصولی 25 ارب روپے سے بڑھ گئی

Apr 28, 2021

لاہور(کامرس رپورٹر)شہریوں کی سہولت کیلئے پی آئی ٹی بی کے محکمہ خزانہ پنجاب کیلئے وضع کردہ سرکاری ادائیگیوں کے آن لائن نظام ’’ای پے پنجاب‘‘ کے ذریعے حکومت کو 25 ارب روپے سے زائد ٹیکس ریونیو حاصل ہو چکا ہے۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفرمنظور کی زیرصدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف و دیگر افسر شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایپ سے اب تک 55 لاکھ سے زائد آن لائن ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں۔ ای پے کے ذریعے کرونا لاک ڈاؤن میں شہری گھر بیٹھے ای چالان، ٹوکن ٹیکس و دیگر بآسانی ادا کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں