وضو کا پانی ضائع نہیں کرنا چاہیے

مکرمی! پانی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے جسے ہر حال میں ضائع ہونے سے بچانا چاہیے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں زیادہ تر لوگ اس نعمت کی قدر نہیں کرتے اور اسے بے دردی سے ضائع کرتے ہیں۔ ہم اپنے طور پر بھی ایسے کئی چھوٹے چھوٹے اقدامات کرسکتے ہیں جن کی مدد سے ہم پانی ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر مساجد میں وضو کا پانی گٹر میں بہا دیا جاتا ہے حالانکہ وہ پانی صاف ہوتا ہے اور اس کو مزید استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ بہترین طریقہ یہ ہے کہ وضو کے پانی کو الگ نالیوں سے گزار کر کسی جگہ محفوظ کرلیا جائے جہاں سے اسے مسجد کے قریب واقع کسی باغ یا مسجد میں بنی ہوئی کیاریوں کے لیے استعمال کیا جائے۔ یوں پودوں کو لگانے کے لیے استعمال کیا جانے والا پینے کا پانی بھی بچے گا اور وضو کا صاف پانی بھی ضائع نہیں ہوگا۔ (ظہیر انجم، خوشاب)

ای پیپر دی نیشن