اداروں اور ملک کیخلاف زہر اگلنے والوں کا ٹھکانہ صرف جیل ہے:سینیٹر اعجازچوہدری

Apr 28, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سینٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہا جاویدلطیف اگر پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگا نا چاہتا تو پھر ایسے ملک دشمنوں کے آلہ کار کی پاکستان میں رہنے کی کوئی جگہ نہیں، جاوید لطیف مالشیوں کے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں، ملکی اداروں اور ملک کیخلاف زہر اگلنے اور منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کا ٹھکانہ صرف جیل ہے، ن لیگی درباریوں کا ٹولہ مسلسل ملکی اداروں پر حملہ آور ہے جو کہ قابل مذمت ہے، ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ کے سینئر نائب صدر افضل چیمہ اور پارٹی رہنما خالد عزیز لون سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں