پنڈی بھٹیاں:بھتہ نہ دینے پر میونسپل کمیٹی اہلکاروں کی  غریب ٹھیلے والے کو دھمکیاں ، ٹھیلے کو الٹ دیا

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار ) غریب ٹھیلے والے کو میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کو بھتہ نہ دینا مہنگا پڑ گیا۔شکیل نامی نوجوان ٹھیلے پر سبزیاں بیچ کر بسر اوقات کرتا تھا، میونسپل کمیٹی پنڈی بھٹیاں کے اہلکاروں نے ٹھیلے کو الٹ کر جمع پونجی برباد کردی انسان سوز واقعہ پر ٹھیلے والا دامن پھیلا کر بدعائیں دیتا رہا، اہلکاروں نے بھتہ نہ دینے کے عوض ترازو چھین لیا۔ مزدور نے ترازو مانگا تو سیخ پا اہلکاروں نے سبزیوں سے بھری ریڑھی الٹ دی۔ شہریوں نے بے لگام اہلکاروں کے محاسبے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن