کورونا کی صورتحال میں بہتری نہ آنے پر سخت اقدامات کرنا پڑینگے ،فواد چوہدری

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدر ی نے کہا ہے کہ اگر ملک میں کورونا کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو مزید سخت اقدامات کرناپڑیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹرپر پبان میں کہا کہ بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد ہے، یہ پابندی اپریل کے تیسرے ہفتے سے لاگو ہے اور اس مکمل عمدرآمد ہو رہا ہے۔انہوںنے کورونا کی موجودہ صورت حال پر کہا کہ اگرصورتحال میں بہتری نہ آئی تو پاکستان کے اندر مزید سخت اقدامات کرناپڑیں گے، اس کے لئے تیاری کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...