وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدر ی نے کہا ہے کہ اگر ملک میں کورونا کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو مزید سخت اقدامات کرناپڑیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹرپر پبان میں کہا کہ بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد ہے، یہ پابندی اپریل کے تیسرے ہفتے سے لاگو ہے اور اس مکمل عمدرآمد ہو رہا ہے۔انہوںنے کورونا کی موجودہ صورت حال پر کہا کہ اگرصورتحال میں بہتری نہ آئی تو پاکستان کے اندر مزید سخت اقدامات کرناپڑیں گے، اس کے لئے تیاری کی جا رہی ہے۔