کوویڈ 19   سے حفاظت کے لئے  چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین سائنو فام اب تک سب سے مئوثر دوا کے طور پر سامنے آئی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری

Apr 28, 2021 | 22:28

ویب ڈیسک

اسلام آباد(محمدرضوان ملک )  او آئی سی  ممالک کے درمیان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تعاون کے ادارہ کامسٹیک کے کوآرڈی نیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری نے کہا ہے کہ کوویڈ 19   سے حفاظت کے لئے  چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین سائنو فام اب تک سب سے مئوثر دوا کے طور پر سامنے آئی ہے۔ ''نوائے وقت ''سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر اقبال چودھری نے کہا کہ اب تک کورونا ویکسینز پر جتنے بھی کلینیکل ٹرائل ہوئے ہیں ان میں سائنو فام سب آگے ہے۔ انہوں نے کہا اس موذی وباء کے خلاف تیار کی جانے والی ویکسینز میں اب تک سب سے موثر ویکسین کے طور پر سامنے آنے والی ویکسین چین کی تیار کردہ سائنو فام ہےجو پاکستان میں موجود ویکسینز میں موثر ترین اور سستی ترین بھی ہے۔

مزیدخبریں