لاہور+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خصوصی رپورٹر) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات میں عدلیہ کی عزت کی بات کی۔ اعلیٰ عدلیہ کے ججز ایماندار اور دیانتدار ہیں۔ عمران خان نے میری تمام باتوں سے اتفاق کیا۔ عمران خان سے ملاقات ان کی خواہش پر کی۔ عمران خان کو کہا کہ عدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہئے۔ ریٹائرڈ آدمی ہوں کسی سے بھی مل سکتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ عدلیہ پر تنقید سوشل میڈیا کرتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ہم نہیں روک سکتے۔