نصیر آباد جرائم پیشہ عناصر کا مسکن بن گیا 24گھنٹوں میں 5افراد قتل 3اغوا

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار)نصیرآبادقاتلوں‘ چوروں‘ اغواء کاروں کی آماج گاہ بن گیا۔ چوبیس گھنٹوں میں مسلح افرادکی فائرنگ سے پانچ افراد قتل دو زخمی دو نعشیں بر آمد تین ڈرائیور اغوائ‘ 2 زمینداروں کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام ہوئی۔پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخوں پر بھل صفائی کرنے والے ڈرائیوروں پر فائرنگ ساڑھے تین لاکھ چوری موٹر سائیکل بھی اڑا لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی میں چوبیس گھنٹوں میں مسلح افرادکی مین بازارمیں فائرنگ سے تین افرادہلاک دوزخمی ہوگئے ۔ دوسرے واقعہ میں ڈیرہ مرادجمالی کے مزدور چوک پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے علی خان پندرانی کو قتل کردیا ملزمان بھرے بازار سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تیسرا وقعہ پولیس تھانہ منگولی کی حدود گوٹھ سکندر لاشاری میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے عبدالفتح مگسی دودا خان لاشاری کو قتل کردیا گیا ملزمان فرار ہوگئے چوتھے۔ واقعہ میں پولیس تھانہ سٹی کی حدود فیضان مدینہ گلی سے مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر دادو خان ڈومکی سے سی ڈی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ پانچواں واقعہ منگلولی پولیس تھانہ میں پیش آیا مسلح افراد نے تین ڈرائیور کو اغواء کرلیا۔ چھٹے واقعہ منگولی پولیس تھانہ کی حدود سے دو زمینداروں کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی اور ساتواں واقعہ بھی منگولی پولیس تھانہ میں پیش آیا مسلح افراد نے ٹیپل شاخ پر بھل صفائی کرنے والے ڈرائیوروں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی تاہم حملہ آوار فرار ہوگئے اور صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود سے مزید دو نعشیں بھی بر آمد کرلی گئیں۔ منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود روپا بازار سے ساڑھے تین لاکھ روپے بھی چوری کر لیے گئے۔ نصیرآباد بڑھتی ہوئی قتل اغواء چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن