شفاف بلدیاتی انتخابات کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں:عتیق الرحمن شاہوانی

Apr 28, 2022

لورالائی(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کو صاف اورشفاف انداز میں مکمل کروانے کیلئے ضلعی انتظامیہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ ہرممکن تعاون کو یقینی بنا رہی ہے‘عوام کو چاہیے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر اور ان امیدواروں کو کامیا ب بنائیں جو عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل الیکشن کمشنر سید حماد اعجاز گیلانی سے اپنے آفس میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے حکام نے ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کی جانے والی تمام تیاریوں اور اقدامات سے تفصیلا ً آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دیئے گئے ٹائم فریم میں الیکشن کرانے کیلئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے اور بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی انتظاما ت کوبھی موثر اور مضبوط بنایا جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس اور لیویز اہلکار اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران چوکس چوکنا اور الرٹ رہیں گے۔

مزیدخبریں