کٹھ پتلی حکومت امریکہ کے اشاروں پر ناچ رہی ہے:صائم شہزاد گجر

Apr 28, 2022

 نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) موجودہ حکومت امریکہ کی کٹھ پتلی حکومت ہے جو امریکہ کے اشاروں پر ناچ رہی ہے ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی  کے تحصیل صدر چوہدری صائم شہزاد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا اس امپورٹڈ حکومت کا عوام سے کوئی لینا دینا نہیں۔یہ امریکہ کی مسلط کردہ حکومت ہے جسے پاکستان کے غیور عوام نے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کی واضع مثال اندرون اور بیرون ممالک میں کروڑوں پاکستانیوں کا احتجاج اور ٹویٹر پر چلنے والا ٹاپ ٹرینڈ ہے جو عوام کی نا پسندیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا  حالات کا تقاضا ہے کہ جلد از جلد الیکشن انائونس کئے جائیں تاکہ عوامی مینڈیٹ والی حکومت بن سکے۔

مزیدخبریں