حافظ آباد:دکانداروں نے روزمرہ اشیاء کی قیمتیں کئی گنا بڑھادیں

حافظ آباد ( نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقررکردہ نرخوں پر عمل درآمد کروانے میں ناکام۔ قصابوں اور گوالوں سمیت دوکانداروں نے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں کئی گنا بڑھادیں۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں پرائس کنٹرول کمیٹی نے چھوٹے گوشت کا ریٹ ایک ہزار روپے کلو مقررکررکھا ہے جبکہ یہ گوشت 14سوروپے کلو میں فروخت ہورہاہے جبکہ عید کے ایام میں قصاب اسی گوشت کو سولہ سو تک فروخت کرتے ہوئے نظر آئیں گے اسی طرح پرائس کنٹرول کمیٹی نے بڑے گوشت کا ریٹ چھ سوروپے کلو مقررکررکھا ہے جبکہ یہ سات سو روپے کلو میں فروخت ہورہاہے اسی طرح شہر بھر میں ناقص دودہ کی بھرمار کے ساتھ ساتھ اسکو بھی پرائس کنٹرول کے مقررکردہ ریٹس کی بجائے منہ مانگے داموںمیں فروخت کیا جارہاہے جس سے شہری ضلعی انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے ہوشرباء مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن