گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرنے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظرغیر ملکیوں اور ریجن میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی کوفول پروف بنایا جائے۔اہم اور حساس تنصیبات کی سیکورٹی بڑھائی جائے ۔ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ لائسنسی اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ریجن بھر میں سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے تمام ایجنسیوں کے ساتھ مل کر حساس علاقوں میں سرچ آپریشن کیے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پی او گوجرانوالہ اور ریجن کے ڈی پی اوز سے ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ کرتے ہوئے کیا ۔دوران میٹنگ آر پی او نے کہا کہ جامعہ کراچی میںخود کش حملہ سماج دشمن عناصر کی بذدلانہ کاروائی ہے۔اس طرح کی بذدلانہ کاروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوئے ۔ آر پی او نے کہا کہ اپنے ملک سے دور رہ کرپاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے والے چینی باشندے ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔پاور پراجیکٹس پر کا م کرنے والے انجینئرز اور ورکرز کے دلوں میں اپنے موثر اقدامات سے تحفظ کا احساس پیداکریںتاکہ وہ بلاخوف و خطر اپنے فرائض ادا کر سکیں ۔انہوں نے سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ اور ریجن بھر کے ڈی پی اوز کو ہدایت کیکہ متحارب گروپوں میں صلح کروانے کے لئے پولیس اپنا موثر کردار ادا کرے ۔
غیر ملکیوں اورچینی باشندوں کی سیکورٹی کوفول پروف بنایا جائے:آر پی اوگوجرانوالہ
Apr 28, 2022