شرقپور شریف (نامہ نگار) شرقپور شریف کے علاقہ سکھانوالہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات پانچ ڈاکو رات 1 بجے پولیس ملازم ملک نعیم کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر گھر کے تمام افراد کو یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ دیا اور گھر کی تلاشی لینے شروع کردی گھر میں پڑی ہوئی نقدی 20 لاکھ روپے اور 16 تولے طلائی زیورات،لائسسنی پسٹل اور دیگر گھریلو قمیتی سامان لوٹ کر فرار ہوگیے 15 پر کال کرنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جو واردات کے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں ملک نعیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں نے میرا پچاس لاکھ روپے مالیت کا نقصان کیا ہے اور انہوں نے بڑی تسلی سے واردات کی ہے ۔