خطاطی کے فن کو تہذیب وثقافت میں خاص مقام حاصل ہے: راجہ جہانگیر انور 


لاہور(کلچرل رپورٹر) سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ خطاطی کے فن کو ہماری تہذیب وثقافت میں خاص مقام و مرتبہ حاصل ہے،حکومت پنجاب فنون لطیفہ کی تمام اصناف کی ترویج و ترقی پر بھرپور توجہ دی رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمراء میں ماہ رمضان کے تْزک و احتشام میں خطاطی کی نمائش سپرنگ آف ہارٹس کا افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ فن پاروں میں آرٹسٹو ں نے قران کی آیات کو نہایت خوبصورت انداز میں لکھا ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی،ڈی جی پی آر ثمن رائے،کیلیگرافی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے روح رواں عرفان قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقا ر علی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شا مل ہے جہاں کے آرٹسٹوں نے خطاطی میں بڑا کام کیا ہے۔نمائش میں پاکستان سمیت دْنیا کے مختلف ممالک سے آرٹسٹوں کے 33فن پارے آویزاں کئے گئے۔ترکی،مصر،تیونس،ایران،شام،یمن،پاکستان ممالک کے آرٹسٹوں کا کام آویزاں کیا گیا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انور کو سوونیئرپیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن