نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)نواحی گاؤں کرتومیں زمین کے تنازعہ پر انجمن امامیہ کا عہدیدار قتل,علی بٹر مجلس سننے کے بعد گھرواپس جارہاتھاکہ مخالفین نے اندھادھندفائرنگ کرکے قتل کردیاپولیس نے بہن کی مدعیت میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ایف آئی آر کے مطابق انجمن امامیہ کے نائب صدر علی بٹر کا زمین کا تنازعہ چل رہا تھاکہ گزشتہ روز گاؤں میں مجلس سننے کے بعد علی اس کی بہن اور بھانجا گھرواپس جارہے تھے کہ ملزمان نزاکت اور صداقت وغیرہ نے حویلی کے سامنے اندھادھند فائرنگ کردی جس کہ نتیجہ میں علی بٹر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیااور ملزمان فرار ہو گے نارنگ منڈی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے جبکہ بہن کی مدعیت میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔