دربار حضرت پیر مکی پر رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والے بابا حنیف کیلئے اعزازی شیلڈ 

Apr 28, 2022


لاہور(جنرل رپورٹر)سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور/ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب جواد اکرم نے دربار حضرت پیر مکی پر رضاکارانہ طور پراعزازی خدمات سرانجام دینے والے محمد اقبال عرف بابا حنیف کو اپنے دست مبارک سے اعزازی شیلڈ اور نقدرقم پیش کی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اولیاء کرام نے اس خطہ میں دین اسلام کی ترویج و ترقی کے لئے اپنی زندگیاں وقف کردیں۔ان کی تعلیمات پر عمل پیر ا ہوکر ہم دینی و دنیا وی فلاح پاسکتے ہیں۔ان بزرگان دین کے آستانوں پر رضا کارانہ خدمات سرانجا م دینے والے لوگ لائق قدر ہیں۔

مزیدخبریں