خواتین کو مصنوعات کی مارکیٹنگ کا موقع دینا خوش آئند ہے، نیلوفر بختیار

 کراچی(کامرس رپورٹر)  نیشنل کمیشن فاراسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن نیلوفر بختیارنے کہا ہے کہ  تاجر خواتین کو گزشتہ دو سال سے کرونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، انکے بہت سے کاروبار بند ہو گئے جبکہ بہت سی خواتین کو بھاری نقصان ہوا، ان حالات میں خواتین کو اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرنے کا موقع دینا انتہائی خوش آئند ہے ،خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس  اورمقامی تعمیراتی ادارے گیگا مال کی جانب سے  مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی تاجر خواتین کو تین ماہ کے لئے ایک سو دکانیں مفت فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی ۔اس موقع پر خواتین تاجروں کی رہنماثمینہ فضل نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ 100 سے زائد خواتین کو ایک مال میں مفت دکانیں فراہم کی گئی ہوں،خواتین کی حوصلہ افزائی لائق تحسین ہے۔ویمن چیمبر کی صدر نائمہ انصاری نے کہا کہ دور دراز علاقوں بشمول کوئٹہ، ملتان، بھاولپور کی خواتین کی اس طرح حوصلہ افزائی سے انھیں مارکیٹ سمجھنے میں مدد ملے گی جبکہ مڈل مین کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن