تیز رفتار ترقی: کنگ عبداللہ پورٹ دنیا کی دوسری بڑی بندرگاہ قرار

جدہ (اے پی پی)جہاز رانی کا ڈیٹا تیاری کرنے والی معروف بین الاقوامی کمپنی الفا لائنر نے سعودی عرب کی کنگ عبداللہ پورٹ کو تیز رفتار ترقی کے حوالے سے دنیا کی دوسری بڑی بندرگاہ قرار دیا ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق بین الاقوامی کمپنی الفا لائنر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ2021 ء کے دوران کنگ عبداللہ پورٹ کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، جس کے باعث اسے دنیا کی دوسری بڑی بندرگاہ قرار دیا گیاہے ۔ کمپنی نے کہا ہے کہ کنگ عبداللہ پورٹ پر جہازوں اور ان پر سامان لادنے اور اتارنے کے حوالے سے پیش رفت کی گئی ہے۔2020 ء میں کنگ عبداللہ پورٹ87 ویں نمبر پر تھی۔2021 ء میں ترقی کرکے73ویں درجے پر آئی ۔الاقتصادیہ کے مطابق کنگ عبداللہ پورٹ نے پیداواری استعداد بڑھاتے ہوئے میکسیکو کی لازارو کیڈیناس کے بعد دوسرا درجہ حاصل کیا ہے۔الفا لائنر کی درجہ بندی سے قبل کنگ عبداللہ پورٹ بہترین کنٹینرز پورٹ ایوارڈ اور متعدد کارگو سٹیشن ایوارڈ حاصل کرچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن