لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ نے تمام ملحقہ مدارس کیلئے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا۔ مجمع المدارس کے ترجمان کے مطابق تمام ملحقہ مدارس و مراکز کے مسئولین یکم جون 2022ء سے امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ اس حوالے سے مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے مولانا سید محمد باقر کاظمی کو ناظم امتحانات مقرر کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تمام ملحقہ مدارس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم جون سے امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دیں اور کسی قسم کی معلومات کے حصول کیلئے ناظم امتحانات مولانا باقر کاظمی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔