مکرمی! آج کل قائداعظم کی تصویر والے نقلی نوٹ کثیر تعداد میں چھاپے جا رہے ہیں۔ نہیں کھیلنے کے بعد بچے پھینک انہیں دیتے ہیں یا پھر عام طور پر دیہاتوں میں شادی بیاہ کے موقع پر ان نقلی نوٹوں کو (جن پر قائداعظم کی تصویر ہوتی ہے) دولہا اور دلہن پر نچھاور کر دیا جاتا ہے۔ قائداعظم کی تصویر کی وجہ سے یہ نقلی نوٹ اصلی نوٹوں کے مشابہ لگتے ہیں تو کچھ یار لوگ ان نوٹوں کو بازاروں میں بکھیر دیتے ہیں تاکہ دیہاتی لوگ انہیں اصلی سمجھ کر اٹھائیں گے اور وہ سادہ لوح دیہاتیوں کامذاق اڑا کر خوش ہوں۔ کتنی ستم ظریقی کی بات ہے کہ قائداعظم نے اپنی صحت اور جان کو داؤ پر لگا کر دن رات محنت شاقہ سے ہمیں مکار انگریزوں اور ہندو بنیوں سے نجات دلاکر ایک آزاد خطہ ارض وطن عزیز پاکستان کی صورت میں دلایا اور ہم ہیں کہ ان کی تصویر کی بے حرمتی کر رہے ہیں۔ (معذرت کے ساتھ) ویسے بھی ہم احسان فراموش قوم ہیں۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان صابح کے ساتھ ہم نے کیا کیا آخر کار وہ قید تنہائی میں اﷲ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے اور جاتے ہوئے یہ شعر لکھ گئے۔
گزر تو گئی تیری حیات قدیر ستم ظریف مگر کوفیوں میں گزری ہے
میری حکومت پاکستان سے پرزور اپیل ہے کہ یہ نقلی نوٹ فوراً بند کرانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔ تاکہ حضرت قائداعظم کی تصویر کی بے حرمتی نہ ہو ۔ ( یعقوب ملک تحصیل بھوآنہ ضلع چنیوٹ)
نقلی نوٹوں پر پابندی لگائی جائے
Apr 28, 2022