راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی14کے صدر وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ4رشیداحمدخان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی ترقی کا سفرجہاں سے رکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع ہوگیا ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے ہرحال میں مہنگائی پرقابو پاکر عوام کوریلیف فراہم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے یکم مئی سے ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائیگی ان خیالات کااظہار انہوں نے اہلیان علاقہ کے اعزازمیں دیے گئے افطارڈنر کے موقع پر آنیوالے معززمہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،افطارڈنر میں پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویڑن کے صدر ملک ابراراحمد،ملک منیر احمد،ممبران کینٹ بورڈ راولپنڈی وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ راولپنڈی چوہدری عبدالشکور، ارشدمحمود قریشی، ملک منصورافسر،ملک امجد،حافظ حسین احمد، ملک عثمان،ملک طاہرایوب،ملک صغیراحمد سمیت کثیرتعدادمیں مختلف مکاتب فکر نے شرکت کی