ماہ مقدسہ میں سبسڈا ئزڈ ریٹس کے ذر یعے بھرپور ریلیف فراہم کیا


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل کا ڈپٹی کمشنر طا ہر فاروق کے ہمراہ رمضان بازار ڈبل روڈ کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زونیرا, ما رکیٹ کمیٹی ممبران و دیگر متعلقہ افسران بھی وہاں موجود تھے،نور لاامین مینگل نے اشیاء خوردونوش کی کوا لٹی و معیار، مطلو بہ مقدار میں اشیاء  کی دستیابی اور مقر رہ نر خوں پر ان کی فروخت کا جائزہ لیا۔کمشنر راولپنڈی ڈویڑن کی خر یداری کے لئے آئے صار فین سے گفتگو کی نورالامین مینگل نے کہا کہ ماہ مقدسہ میں سبسڈا ئزڈ ریٹس کے ذر یعے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا ہے جس پر عوام نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے اور عوام کے ایسیجزبات ہی ہمارا اصل انعام ہیں،رمضان ہازار کے ساتھ ساتھ پرائس مجسٹریٹ کو ہدایت کی گئی کہ اوپن مارکیٹ میں بھی چیزوں کا جائزہ لیں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرے کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل کی ہدایت پر عید کے دنوں میں کر ایوں میں ممکنہ اضافہ کی روک تھام کے لیے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کو روکنے کے لیے سپیشل سکواڈرز بنا ئے گئے ہیں جو کہ بس اور ویگن اڈوں پر تعینات ہوں گے۔اسکے علاوہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھا رٹی آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ ٹرانسپوٹرز کے ساتھ منعقدہ اجلا س میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ بس سٹینڈ مالکان اور ٹرانسپوٹر ز حکومتی احکاما ت پر من وعن عملدرآمد یقینی بنا ئیں نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں لوگوں کی آمد ورفت بڑ ھ جاتی ہے اور زیادہ تر لوگ عید کرنے اپنے علاقوں کا رخ کر تے ہیں۔ ایسے میں ان کی عید کی خوشی پھیکی نہ ہونے دیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کوشاں ہے کی انہیں بہتر سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ مناسب کر ائے بھی ملیں۔

ای پیپر دی نیشن