اینٹریوڑن کا معروف ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروسز کمپنی جیک آف ڈیجیٹل میں حصص  کے حصول کے لئے حتمی معاہدہ 


سانتا مونیکا/ کیلیفورنیا (آئی این پی)عالمی اشتہارات ، میڈیا اور ایڈٹیک حل فراہم کرنے والی معروف مپنی اینٹریوڑن نے اعلان کیاہے کہ اس نے  ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروسز کمپنی جیک آف ڈیجیٹل میں حصص کے حصول کے لئے   ایک حتمی معاہدہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  پاکستان  میں ٹک ٹاک کے خصوصی اشتہاری سیلز پارٹنر کے طور پر کام کرنے والی ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروسز کمپنی جیک آف ڈیجیٹل میں اسٹرٹیجک حصص حاصل کرنے کے لئے معاہدہ  طے پا گیا ہے اس سرمایہ کاری کے ساتھ اینٹریوڑن اپنی تجارتی شراکت داری کو پورے جنوبی ایشیائی خطے میں وسعت دے گا۔ جیک آف ڈیجیٹل ، فیصل شیخ نے جو کہ ایڈٹیک اور مارکیٹنگ انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں 2020 میں قائم کی جیک آف ڈیجیٹل معروف بین الاقوامی اشتہارات ، مارکیٹنگ اور ڈیٹا پلیٹ فارمز کے ساتھ پارٹنر شپس میں مہارت رکھتا ہے۔ پاکستان میں مضبوط قیادت کے تجربے کے ساتھ جیک آف ڈیجیٹل ایک بڑھتے ہوئے کلائنٹ بیس کو مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن اور اشتہارات کے فروخت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ جیک آف ڈیجیٹل پاکستان میں شارٹ فارم ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک ، پروگرامیٹک فارم ایسکمی، شیراٹ اور  اشتہاری تحفظ سروس اسپائڈر اے اف کے ساتھ خصوصی اشتہارات اور ڈیٹا کے فروخت کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہم جیک آف ڈیجیٹل میں اپنی اسٹرٹیجک سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش  جیک آف ڈیجیٹل میں اینٹریوڑن کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہم ڈیجیٹل کنکشن میں اضافے کے وسیع مواقع کے ساتھ دنیا کے ایک بڑھتے ہوئے خطے میں داخل ہو رہے ہیں۔ تقریبا 1.8 ارب لوگ یا دنیا کی آبادی کا 23 فیصد جنوبی ایشیائ￿  میں رہتے ہیں  بشمول پاکستان ، بھارت ، نیپال ، بھوٹان ، بنگلہ دیش ، افغانستان اور سری لنکا پاکستان میں خاص طور پر جہاں جیک آف ڈیجیٹل کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ تقریبا 10 کروڑ سے زیادہ لوگ انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں جو کہ کل آبادی کے  نصف سے کچھ کم کی نمائندگی کرتا ہے اور جس میں نمایاں ترقی کے مواقع موجود ہیں۔  جیک آف ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل شیخ نے کہا کہ پچھلی دو دہائیو سے مارکیٹنگ اور اشتہارات کی صنعتوں میں کام کرنے کے بعد مجھے بہت سے مختلف بین الاقوامی ڈیجیٹل پلیئرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے

ای پیپر دی نیشن