اسلام آباد(نا مہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ کا اہم قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا وزیر خارجہ بننا متحدہ اپوزیشن اور پارٹی کا ان پر اہتمام کا مظہر ہے، بلاول بھٹو زرداری کم عمر ترین وزیر خارجہ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وزارت خارجہ ملک کے بہترین مفاد میں اہم اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔