اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل، چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل، پریذیڈنٹ اور سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات۔ملاقات میں بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل زیر بحث آئے،لیگل ایجوکیشن کے حوالے سے درپیش مسائل بھی زیر بحث آئے،وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی مسائل کے فوری حل اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی،قانون کی حکمرانی اور بالادستی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گیڈائریکٹریٹ آف لیگل ایجوکیشن کے قیام کے حوالے سے سے بھی طویل مشاورت کی گئی۔
وفاقی وزیر قانون سے مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نمائند گا ن کی ملاقات
Apr 28, 2022