لاہور(سپورٹس رپورٹر)دورہ یورپ کے دوران نیدرلینڈز کے خلاف دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ نیدرلینڈز نے پاکستان کو اس میچ میں 1-4 سے شکست دے دی جس کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 3-5 سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دورہ یورپ پر پاکستان ہاکی ٹیم اپنا تیسرا میچ بیلجیم کے خلاف 29 اپریل کو کھیلے گی۔
نیدر لینڈز نے پاکستان کو دوسرا ہاکی میچ ہرا کر سیریز برابر کردی
Apr 28, 2022