پی ٹی آئی نے گالی گلوچ، تشدد کا کلچر متعارف کروایا: رانا محمود اشرف 


لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی این اے 75ڈسکہ کے مرکزی رہنما رانا محمود اشرف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت چھن جانے کے بعد سیاست میں گالی گلوچ اور تشدد کے کلچر کو متعارف کروایا ہے اس کلچر کو ہر قیمت پر ختم کرنا ہو گا پی ٹی آئی اپنے کرسی کے حصول کی جدوجہد میں لڑائی جھگڑے پر اتر آئی ہے ۔پی ٹی آئی کا یہ رویہ کسی بھی طرح سے جمہوری اور سیاست دانوں والا نہیں ہے ۔پی ٹی آئی اپنی حکومت کے دوران کوئی بھی تبدیلی نہیں لا سکی اور اپنے پونے چار سلوں میں بری طرح سے ایکسپوز ہو گئی اس کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کے لیئے کوئی ایک بھی پروجیکٹ نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن