اسلام آباد (نامہ نگار) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے وفد نے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی کی سربراہی میں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت معیاری تعلیم کے فروغ کے اقدامات اور معاشرے کی تعمیر میں یونیورسٹیوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ریکٹر اور نائب صدور نے رانا تنویر حسین کو وزیر تعلیم کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ رانا تنویر حسین نے معاشرے کی تعمیر و خدمات میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو باہمی روابط بڑھانے اور دو طرفہ اشتراک سے تعلیم و تحقیق کے منصوبوں کے موقعے دینے چاہئیں۔
وفاقی وزیربرائےتعلیم سے اسلامی یونیورسٹی کے وفد کی ملاقات ،اہم امور پرتبادلہ خیال
Apr 28, 2022