پی ڈی ایم اپنے طے شدہ فیصلوں سے بیک آؤٹ کر گئی: حافظ حسین احمد 


اسلام آباد (خبر نگار) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے طے شدہ فیصلوں سے بیک آؤٹ کرگئی۔ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی گٹھ جوڑ کے بعد زرداری نے تحریک عدم اعتماد لانے کا اپنا انفرادی فیصلہ پی ڈی ایم سے منوایا۔ فوری انتخابات کا مطالبہ کرنے والی پی ڈی ایم اب امپورٹڈ حکومت کو مزید چلانے کی بات کر رہی ہے۔ امریکہ اپنا تمام حساب برابر کر کے چھوڑے گا بھیک کی صورت میں امداد دیکر اڈے لے گا اور افغانستان پر حملے کرے گا۔ بدھ کے روز کراچی میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے اہم رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن