کراچی (نیوز رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی)کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے وزیراعلی ہاس میں ملاقات کی۔ملاقات میں جناح پوسٹ گریجویٹ کی طبی سہولیات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرسے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جناح اسپتال میں موجود بیڈز کی تعداد 2208 ہے اور اگلے مالی سال 23-2022 کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل نئے بیڈز کی تعداد کے مطابق دوگنا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کی جانب سے ادویات، جراحی اور ڈسپوزایبل اشیا سمیت طبی گیس کے ذخیرہ کے لئیے اضافی فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔ آئندہ سال اسپتال میں دو روبیٹک سرجری کے یونٹ کے قیام کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی منظوری دی گئی۔مستقبل میں پبلک پرائیویٹ پاٹرشپ کے تحت جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرمیں حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیا جائے گا۔ جبکہ ہاس آفیسر کے لیے اضافی 100 سلاٹ تخلیق کیے گئے ہیں اور تمام کیڈرز میں ڈی پی سی کی درخواست بھی منظور کر لی گئی ہے۔رول 16(A) کے تحت جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ذریعے ٹیچنگ فیکلٹی کی ضرورت ہے جس کے لیئے مزید پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز سمیت اسسٹنٹ پروفیسرز بھی مقرر کئے جائیں گے۔