کراچی (کلچرل ڈیسک)پاکستانی فلمی صنعت کے شومین ڈائریکٹر سید نور کی نئی پیشکش ’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘کو عام نمائش کیلئے سنسر سرٹیفیکیٹ جاری کیا جاچکا ہے اور مذکورہ فلم فیملیز کی تفریح کے پیش نظر خوشیوں کے تہوار عید الفطر پر سینماؤں کی زینت بن رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف پروڈیوسر صفدر ملک کے بینر ایس ایس آر فلمز کے تحت بنائی گئی فلم کی نمائش ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ملک بھر کے سینماؤں میں ہوگی۔ ڈسٹربیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہاکہ ’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ چوڑیاں کی طرح بھرپور بزنس کرے گی اس میں پنجاب کی ثقافت اور اقدار کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے فلم میں کئی نئے چہرے متعارف کروائے گئے ہیں جو فلم بینوں کو پسند آئیں گے فلم کی کہانی کے مطابق تمام اداکاروں کو جو جو رول دیا گیا ہے وہ انہیں بخوبی نبھا رہے ہیں،فلم کی سٹار کاسٹ میں جنت مرزا، عبداللہ خان، صائمہ، بابر علی مصطفی قریشی، عرفان کھوسٹ، شفقت چیمہ،عامر قریشی، خوشبو خان،راشد محمود، نغمہ بیگم،اقصی مختار اور سید علی کرمانی شامل ہیں جبکہ سپر سٹار کامیڈینز افتخار ٹھاکر، آغا ماجد،شیری ننھا اورسلیم البیلا نے بھی دلچسپ کرداروں میں جلوہ گر ہوکر فلم کی رونق کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔