لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نئے چیئرمین عاصم احمد کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں لاہور چیمبر کے دورہ کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو ایف بی آر کے نئے چیئرمین سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، امید ہے کہ وہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔میاں نعمان کبیر نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور کاروباری برادری کے درمیان تعلقات کا فروغ نئے چیئرمین کی اولین ترجیح ہونا چاہیے کیونکہ ملک تب تک ترقی یافتہ نہیں ہوسکتا جب تک ایف بی آر جیسے اہم قومی ادارے اور کاروباری برادری مل کر کام نہ کریں۔ انہو ںنے کہا کہ کاروباری برادری ملک کی معاشی ترقی کیلئے حکومت کا ہاتھ بٹانا اور بہترین قابل عمل تجاویز دینے کی خواہاں ہے، لاہور چیمبر پہلے ہی وفاقی بجٹ 2022-23 کیلئے تجاویز پیش کرچکا ہے جنہیں بجٹ کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے ایف بی آر چیئرمین کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ اور اپنے پلان سے کاروباری برادری کو آگاہ کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کاروباری برادری کو عزت و احترام دیکر مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں آنے کی ترغیب دے سکتا ہے جس سے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔
یف بی آر کے نئے چیئرمین کی تقرری خیر مقدم ،دورہ کی دعوت:لاہور چیمبر
Apr 28, 2022