27رمضان کوجشن آزادی پاکستان منائیں گے، سلیم خاں قادری ترابی

Apr 28, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہارکے تاحیات چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے اعلان کیاہے کہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی یوم آزادیء پاکستان کاجشن 27رمضان المبارک کو انتہائی جوش وخروش اور عقیدت واحترام کے جذبے کے ساتھ منائیں گے،اس سلسلے میں 27رمضان المبارک کو شہر کے مختلف مقامات پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی،مجالس مذاکرہ، محافل نعت ودیگر تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجن سے مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزرمحمدسلیم خاں قادری ترابی ودیگر خصوصی خطاب کریں گے جبکہ ممتازومعروف علماء کرام،مشائخ عظام، سیاسی وسماجی زعماء اور شخصیات شرکت کریں گے۔محمدسلیم خاں قادری ترابی نے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی سے اپیل کی ہے کہ وہ تحریک پاکستان میں حصہ لینے والے شہداء کو زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب کریں۔

مزیدخبریں