خانیوال(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر افتخار شیرازی کی کمانڈ میں ضلع نے واٹر ریٹ کی وصولیوں میں بھی صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔رواں مالی سال کے دوران اس مد میں اب تک 9 کروڑ 84 لاکھ روپے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے گئے جو کل کل ہدف کا 27 فیصد ہے۔ ڈیجیٹل گرداری میں بھی سب سے زیادہ خسرہ جات کی انٹری کرنے پر ضلع کا صوبہ بھر میں پہلا نمبر برقرار ہے۔