زرعی یونیورسٹی میںایپلیکیشن آف اومکس ان ماڈرن پلانٹ بریڈنگ ویبینار 

 ملتان(خصوصی رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ بریڈنگ اینڈ بائیوٹیکنالوجی (IPBB) کے زیر اہتمام ایپلیکیشن آف اومکس ان ماڈرن پلانٹ بریڈنگ کے موضوع پر ایک روزہ انٹرنیشنل ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ویبنارکی صدارت  رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی جبکہ انٹرنیشنل گیسٹ سپیکر پروفیسر ڈاکٹر فنگ لیو کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچر سائنسز ڈاکٹر شعیب الرحمٰن اسسٹنٹ پروفیسرزرعی جامعہ ملتان ڈاکٹر محمد جواد عمرتھے۔انٹرنیشنل ویبنار میں پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اپنے ابتدائی خطاب میں ویبنار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کی بہتری خاص طور پر کپاس کی بہتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے چونکہ ان کا تعلق بھی شعبہ جینیات و نباتات سے ہے۔ اس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر فنگ لیو نے کپاس میں ارتقائی عمل اور اختلافی تبدیلیوں کو بہترین انداز میں ناظرین اور حاضرین کو بتایا۔اس موقع پر ڈاکٹر فرقان احمد، ڈاکٹر ذولقرنین خان،ڈاکٹر آکاش فاطمہ،ڈاکٹر محمد علی شیر،ڈاکٹر سحرش عجاز، ڈاکٹر عمارہ وحیدبھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن