ماں اور بچے کی صحت پروگرام کے تحت 128 نئی آسامیوں کی منظوری


 ملتان(خصوصی رپورٹر)فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ماں اور نوزائیدہ بچے کی صحت کے پروگرام(آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام)کے تحت 128 نئی آسامیوں کی منظوری دیدی ہے جسکا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ان آسامیوں میں ڈرائیور،سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور برائے ایمبولینس شامل ہیںجو ملتان سمیت پنجاب کے 36 اضلاع کے لئے ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن