ملکی سلامتی کیلئے  پاک افواج کی لازوال قربانیاں‘ اے ڈی سی 


ملتان( نمائندہ نوائے وقت)ضلعی انتظامیہ ملتان کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یک جہتی اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینار منعقد کیا گیا‘تقریب میں مقررین اور سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے تقریب کی صدارت کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی شریک تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے پاک افواج کی قربانیاں لازوال ہیں،پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند افواج کے پیچھے کھڑی ہے پروفیسر علی سخنور نے کہا کہ پاک افواج نے ہر آزمائش میں خون کے نذرانے بھی پیش کئے ہیں۔پروفیسر محمد عابد نے کہا کہ ملک کی سلامتی کی ضامن ہماری افواج اور سکیورٹی ادارے ہیں معروف صحافی خالد بیگ نے کہا کہ وطن عزیز بیرونی دشمنوں سے ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے۔معاشرے کے ہر فرد کو وطن کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن